یہ ویب سائٹ موجودہ انٹرنیٹ کی دنیا میں دعوت و تبلیغ اور صحیح اسلامی علم کے ابلاغ کے مقصد کے لئے تیار کی گئی ہے، جس میں قرآن کریم  کا ترجمہ و تفسیر، سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سمیت درست دینی معلومات ویب سائٹ کا حصہ ہونگی۔ اس وقت سیرت انسائیکلوپیڈیا کی شکل میں ایک اہم ترین تفسیرِقرآن کریم سیرت رسول مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ویب سائٹ پر موجود ہے، جو کہ 8000سے زائد صفحات پر شائع بھی ہوئی ہے۔ اس کتاب کی تیاری میں کم و بیش 12 سال سے زائد عرصہ لگا ہے، مزید کتب بھی اس ویب سائٹ کا حصہ بنتی رہیں گی ۔ ان شاء اللہ

اغراض و مقاصد

  • انٹرنیٹ کی وسیع و عریض دنیا میں دینِ اسلام کی درست و صحیح تعلیمات کو نشر کرنا
  • تحقیقی و مدلل کتب کو آسان انداز میں ویب سائٹ پر پبلش کرنا
  • عقیدہ توحید اورحقوِق رب العالمین کا پرچار،اور رسالتِ مآب ﷺ کی سیرت و سوانح سے آگاہی
  • دینِ اسلام سے متعلق پھیلائے جانے والی منفی پروپیگنڈے، غلط معلومات  اور شکوک و شبہات کا ازالہ
  • بدعات، شرک و خرافات کا رد بہتر اور حکمت عملی کے ساتھ

آپ سے گزارش ہے کہ ویب سائٹ پر موجود کتب کا خود بھی مطالعہ کریں اور دیگر دوست و احباب سے شئیر بھی کریں اور اس میں کچھ علمی ، ٹیکنیکل خرابی نظر آئے تو ہمیں ضرور مطلع کریں،